فیصل آباد میں آٹھ سالہ معصوم بچی سے جنسی زیادتی ، وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کرلی

فیصل آباد میں آٹھ سالہ معصوم بچی سے جنسی زیادتی ، وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کرلی
فیصل آباد میں آٹھ سالہ معصوم بچی سے جنسی زیادتی ، وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کرلی

  


فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے بعد تاندلیانوالہ میں بھی نامعلوم ملزمان نے آٹھ سالہ معصوم بچی کوجنسی زیادتی کانشانہ بناڈالاجس پر ثمینہ کو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے جہاں طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ وزیراعلی پنجاب نے بھی واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق تاندلیانوالہ کے گاﺅں کنجوانی میں خانہ بدوش کی بیٹی ثمینہ گھر سے نکلی اور نامعلوم افراد کے ہتھے چڑھ گئی ۔ ملزمان نے جنسی تشدد کے بعد ثمینہ کو نیم بے ہوشی کی حالت میں ویرانے میں پھینک دیا جس کے بعد بچی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ ڈان نیوز کے مطابق ثمینہ کو الائیڈ ہسپتال منتقل کیاگیاجبکہ سماءنیوز کاکہناہے کہ بچی کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال داخل کرادیاگیاہے ۔ میڈیا پر خبرنشرہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کانوٹس لے لیا اور آرپی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ۔ ٹال مٹول سے کام لینے کے بعد بالآخر پولیس بھی حرکت میں آئی اور پانچ مشکوک افراد کو حراست میں لے لیاگیاجن میں دو فیکٹری ملازم طارق اور عامر بھی شامل ہیں ۔

مزید : فیصل آباد


loading...