ہرارے ٹیسٹ: زمبابوے نے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دیدی

ہرارے ٹیسٹ: زمبابوے نے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دیدی
ہرارے ٹیسٹ: زمبابوے نے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دیدی

  


ہرارے(مانیٹرنگ ڈیسک) دوسر ے ٹیسٹ میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو 24رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کرلی جبکہ محمد یونس کو مین آف دی میچ قراردیاگیا۔دومیچوں کی سیریز میں سے پہلا ٹیسٹ میچ پاکستان اور دوسرا زمبابوے جیت گیا۔ زمبابوے پاکستان کو 264رنز کا ہدف دیاتھالیکن قومی کرکٹ ٹیم 239رنزپر ڈھیر ہوگئی اوراس طرح 24رنز سے زمبابوے جیت گیا۔سیریز کے آخری ٹیسٹ میں قومی ٹیم نے158رنز پانچ کھلاڑی آو¿ٹ سے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔ 264رنز کے تعاقب میں جب ٹوٹل 163 پر پہنچا تو عدنان اکمل مشکلات میں اضافہ کر کے پویلین پہنچ گئے۔ 16 رنز پر آئوٹ ہونے والے عبدالرحمان بھی کپتان کی منزل کو آسان نہ بنا سکے۔ کھانے کے وقفے تک جیت کے لیے پاکستان کو 47 رنز اور زمبابوے کو 2 وکٹیں درکار تھیں۔ 238 رنز کے سکور پر جنید خان بھی آو¿ٹ ہو گئے۔ پاکستان کی جانب سے سب سے آخر میں بلے بازی کے لئے راحت علی میدان میں آئے لیکن ایک ہی رن کا اضافہ کرنے کے بعد وہ بھی میدان بدر ہو گئے اور اس طرح پاکستان کی پوری ٹیم 239 رنز پر آو¿ٹ ہو گئی۔ کپتان مصباح الحق 79 رنز پر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ زمبابوے کی جانب سے چھتارا نے پانچ اور اتسیا نے دو کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا جبکہ ویٹوری اور پنیاگارا کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ یادرہے کہ زمبابوے نے 1995ءاور1998ءمیں بھی پاکستان کو شکست دی تھی ۔سیریز برابرہونے پر ٹرافی دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو مشترکہ طور پر دی گئی جبکہ پاکستانی کھلاڑی محمدیونس کو مین آف دی میچ قراردیاگیا۔

مزید : کھیل


loading...