طاقت کے استعمال کے بغیر شام کے کیمیائی ہتھیار تلف کرنے پر امریکہ اور روس متفق ہوگئے

طاقت کے استعمال کے بغیر شام کے کیمیائی ہتھیار تلف کرنے پر امریکہ اور روس متفق ...
طاقت کے استعمال کے بغیر شام کے کیمیائی ہتھیار تلف کرنے پر امریکہ اور روس متفق ہوگئے

  


جنیوا(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ اور روس کے درمیان شام کے کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کی تجویز پر اتفاق ہو گیا ہے۔ روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات کے بعد امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے بتایاکہ دونوں ممالک نے اتفاق کیا ہے کہ شام اپنے کیمیائی ہتھیاروں کی فہرست ایک ہفتے کے اندر فراہم کرے اور اپنے ہاں ایسے ہتھیاروں کی تنصیبات کے فوری معائنے کی اجازت دے۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ اس معاہدے میں ممکنہ طور پر طاقت کا استعمال شامل نہیں ۔یادرہے کہ اوباما انتظامیہ نے ایک روز قبل کہا تھا کہ صدر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کسی بھی قرارداد میں شام کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی پر اصرار نہیں کریں گے۔ یہ فیصلہ اس تناظر میں کیا گیا کہ روس ایسی کسی بھی دھمکی آمیز قرارداد کو ویٹو کر سکتا ہے تاہم عہدیداروں کا کہنا ہے کہ صدر اوباما کے پاس اقوام متحدہ کی حمایت کے بغیر بھی شام کے خلاف کارروائی کا اختیار ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...