زخم ابھی تازہ تھا ۔۔۔ فیصل آباد میں دس سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزمان گرفتار

زخم ابھی تازہ تھا ۔۔۔ فیصل آباد میں دس سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ...
 زخم ابھی تازہ تھا ۔۔۔ فیصل آباد میں دس سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزمان گرفتار

  


فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آباد میں بھی دس سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے دو ملزم گرفتار کر لئے۔تاندلیانوالہ میں نامعلوم افراد نے دس سالہ بچی ثمینہ کو اغوا کرنے کے بعد قریبی کھیت میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس درندگی کے بعد بچی کو ویرانے میں پھینک ?ر فرار ہو گئے۔ بچی کو تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے 5 مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل لاہور میں بھی نامعلوم ملزمان نے 5 سالہ سنبل کو اغوا کیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اسے گنگارام اسپتال کے مرکزی دروازے پر نیم مردہ حالت میں پھینک کر فرار ہو گئے تھے تاہم واقعے کے 2 روز گزرنے کے بعد بھی پولیس ان درندوں کی شناخت نہیں کر سکی۔

مزید : فیصل آباد


loading...