تحریک انصاف کے ساتھ نظریاتی دشمنی ہے :مولانا فضل الرحمان

تحریک انصاف کے ساتھ نظریاتی دشمنی ہے :مولانا فضل الرحمان
تحریک انصاف کے ساتھ نظریاتی دشمنی ہے :مولانا فضل الرحمان

  


ٹانک(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علماءاسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ انکی ذاتی نہیں بلکہ نظریاتی جنگ ہے۔ خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ 18 ستمبر کو این اے 25 ٹانک کے ضمنی الیکشن میں جے یو آئی کی فتح یقینی ہے ضمنی الیکشن میں عوام اپنے ووٹ کے ذریعے باطل قوتوں کو یکسر مسترد کر دیں عوام کے حقوق اور اسلام کی سربلندی کے لیے جے یو آئی کوشاں ہے ٹانک میں ترقیاتی منصوبے جے یو آئی کے مرہون منت ہیں۔ اسلام اور قوم کے حقوق پر کسی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا دامن کرپشن سے پاک ہے کوئی بھی کرپشن ثابت کر دے تو سیاست کو خیر باد کہوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ انکی ذاتی نہیں بلکہ نظریاتی جنگ ہے۔ پی ٹی آئی والوں نے تو نصاب تعلیم بھی غیر ملکی این جی اوز کے حوالے کر دیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں شمولیت کے لیے بھی قانون سازی اور قبائل میں امن و امان کا مطالبہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ 18 ستمبر کو یہودیوں کے ایجنٹوں کی سیاست کو دفنا دیں گے۔ 18 ستمبر این اے 25 پر جے یو آئی کی فتح یقینی ہے کارکنوں سے اپیل ہے کہ جے یو آئی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔

مزید : ٹانک


loading...