کترینہ اور رنبیر کی تصاویر کے سوال پر سلمان خان کو’آگ‘ لگ گئی

کترینہ اور رنبیر کی تصاویر کے سوال پر سلمان خان کو’آگ‘ لگ گئی
کترینہ اور رنبیر کی تصاویر کے سوال پر سلمان خان کو’آگ‘ لگ گئی

  


ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اداکار سلمان خان کو اداکارہ کترینہ کیف ا وراداکار رنبیر کی ذاتی تصاویر منظر عام پر آناسخت ناگوارگزراہے ، یہ تصویریں دیکھ کر وہ خاتون صحافی پر برہم ہوگئے ۔خاتون صحافی نے سلمان خان سے ان کی سابق محبوبہ کترینہ کیف اور رنبیر کپور کی تصاویر کے بارے سوال کیا تو وہ انہیںسخت برا لگا اور وہ برہم ہوکر بولے کہ اگر کوئی ان کی ماں، بہن یا دوست کی ایسی ذاتی نوعیت کی تصاویر منظر عام لے آئے تو کیا کریں گی، کترینہ کیف نے وہی ردعمل ظاہر کیا جوکسی بھی شخص کا ہوسکتا ہے کیونکہ کسی کی بھی ذاتی زندگی میں جھانکنا اور اسے دوسروں کے سامنے لانا انتہائی شرمناک ہے۔واضح رہے کہ سلمان خان اور کترینہ کیف کا عشق عروج پر تھا لیکن سلمان خان کے انتہا پسند رویئے کی وجہ سے کترینہ ان سے دور اور رنبیر کپور کے انتہائی قریب آگئی ہیں۔ ایسے ہی ایک موقع پر لی گئیں کچھ تصاویر میڈیا می منظرِ عام پر لے آیا ہے جن پر کترینہ کیف دلبرداشتہ ہیں۔

مزید : تفریح


loading...