وینا بدتمیز ۔۔۔ پاکستان کو ’بے شرم ‘ کی ضرورت نہیں :سنگیتا

وینا بدتمیز ۔۔۔ پاکستان کو ’بے شرم ‘ کی ضرورت نہیں :سنگیتا
وینا بدتمیز ۔۔۔ پاکستان کو ’بے شرم ‘ کی ضرورت نہیں :سنگیتا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں مقیم نت نئے اندز سے متنازع بننے والی پاکستانی اداکارہ وینا ملک کی ہندو ﺅانہ پوجا کے سکینڈل بھی انہیں میڈیا میں ’ زندہ‘ اور ’اِن‘ رکھنے کیلئے موثر ثابت ہوا ہے اور پاکستانی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والوں نے وینا ملک کو انتہائی بے شرم قراردیدیا ہے ۔ پاکستانی اداکارہ و ہدائت کارہ سنگیتا نے تو وینا ملک کے والدین سے بیٹی کو عاق کرنے کا مطالبہ بھی کردیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ بھارت میں حرکتیں ملک کو بدنام کر رہی ہیں مگر وینا ملک میں شرم نام کی کوئی چیز نہیں جبکہ فنکار ملک کے لیے سفیر ہوتا ہے جودنیا میں اپنے ملک کی عزت کرواتا ہے۔ سنگیتا نے کہا کہ وینا ملک جب سے بھارت میں گئی ہیں ہر روز پاکستان کی بدنامی کا باعث بنتی ہیں کیونکہ اسے نہ اپنی عزت کا خیال ہے اور نہ ہی ملک کی عزت کا خیال ہے‘ میں سمجھتی ہوں کہ وینا ملک کو کبھی بھی پاکستان نہیں آنا چاہیے کیونکہ ہمیں ایسی بے شرم اداکارہ کی ضرورت نہیں۔

مزید :

تفریح -