نندیتا کا دل پاکستان میں رہ گیا
ممبئی( مانیٹرنگ ڈیسک)ہندو اکثریتی آبادی والے ملک بھارت میں جہاں انتہا پسند ہندو لیڈر وں کو پاکستان ایک نظر نہیں بھاتا وہاں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جن کا دل پاکستان کیلئے دھڑکتا رہتا ہے ۔ ان میں اداکارہ نندیتا داس بھی شامل ہیں ۔ہ نندیتا داس نے ایک مرتبہ پھر پاکستان دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے پاکستان کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انکی ایک مرتبہ پھر پاکستان جانے کی خواہش ہے ۔