لاہور زیادتی کیس میں چار ملزمان گرفتار:سی سی پی او

لاہور زیادتی کیس میں چار ملزمان گرفتار:سی سی پی او
لاہور زیادتی کیس میں چار ملزمان گرفتار:سی سی پی او

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پانچ سالہ بچی سے زیادتی کے کیس میں پولیس نے مزید چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔سی سی پی او کا کہنا ہے کہ ایک ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا تاہم ابھی اسے کیس میں نامزد نہیں کرسکتے، دوسری جانب بیان لینے کی کوشش پر زیادتی کی شکار بچی رو پڑی، تاحال اس کا بیان نہیں لیا جاسکا۔ سی سی پی او لاہور چوہدری شفیق نے بتایا ہے کہ زیادتی کی شکار بچی اردو نہیں بول سکتی، والد کے ذریعے بیان لینے کی کوشش کی گئی تو وہ رو پڑی تاحال اس کا بیان نہیں لیا جاسکا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز حراست کے بعد چھوڑے گئے 4 افراد کو بھی پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا جبکہ ناقص تفتیش پر اے ایس آئی کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

مزید :

لاہور -