الیکشن میں نعرے لگا کر ووٹ لینے والے قوم سے دھوکا کر رہے ہیں:کائرہ

الیکشن میں نعرے لگا کر ووٹ لینے والے قوم سے دھوکا کر رہے ہیں:کائرہ
 الیکشن میں نعرے لگا کر ووٹ لینے والے قوم سے دھوکا کر رہے ہیں:کائرہ

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ الیکشن میں نعرے لگا کر ووٹ لینے والے قوم سے دھوکا کر رہے ہیں، مگر حکومت کے ہر اچھے اقدام کی حمایت کریں گے، ایم کیو ایم اپنے رہنما کی گرفتاری کے خلاف قانونی راستہ اپنائے۔ پریس کانفرنس نے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت میثاق جمہوریت پر عمل نہیں کر رہی ہے، حکومت 18 ویں ترمیم میں تبدیلی کرتی نظر آتی ہے جس کی باقی جماعتوں کے ساتھ ملکر بھر پور مزاحمت کی جائے گی۔ وفاقی حکومت نے 3 مہینوں میں ساڑھے 13 ارب روپے قرضہ لیا ہے، مزید قرضوں کی وصولی کیلئے حکومت کو پارلیمان سے منظوری لینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کیلئے کل بھی بہتر سوچتے تھے، آج بھی ان کیلئے اچھا ہی سوچتے ہیں، تاہم ایم کیو ایم کو اپنے رہنما کی گرفتاری کے خلاف قانونی راستہ اپنانا چاہئے۔ سندھ کا گورنر جس کو بھی بنا لیں، ہمیں کوئی فکر نہیں۔

مزید : کراچی


loading...