صوبوں کے قیام کیلئے کمیشن تشکیل دے رہے ہیں:احسن اقبال

صوبوں کے قیام کیلئے کمیشن تشکیل دے رہے ہیں:احسن اقبال
صوبوں کے قیام کیلئے کمیشن تشکیل دے رہے ہیں:احسن اقبال

  


ڈیرہ غازی خان (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے پلاننگ کمیشن اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سمیت نئے صوبوں کے قیام کیلئے کمیشن تشکیل دے رہے ہیں، کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں بلکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہورہا ہے۔ڈیرہ غازی خان میں کچھی کینال کے منصوبے کے معائنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بد امنی پر وفاقی حکومت خاموشی تماشائی نہیں بنے گی۔ کچھی کینال کا منصوبہ نواز شریف کے سابقہ دور میں شروع کیا گیا تھا، 15 سال گزر جانے کے باوجود بھی مکمل نہ ہوسکا، موجودہ حکومت اس کو 2 سال میں مکمل کرکے بلوچستان کی اراضی کو سیراب کرے گی۔ ان کا کہناتھا کہ کچھی کینال کا عملہ غفلت اور بد عنوانی کا مرتکب پایا گیا ہے، ذمے داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : قومی


loading...