یہ حجام لوگوں کی آنکھوں کے ڈیلے استرے سے شیو کرنے کا ماہر ہے، اس کا فائدہ کیا ہوتا ہے؟ جان کر آپ کا دل کرے گا آپ بھی اس کے پاس پہنچ جائیں

یہ حجام لوگوں کی آنکھوں کے ڈیلے استرے سے شیو کرنے کا ماہر ہے، اس کا فائدہ کیا ...
یہ حجام لوگوں کی آنکھوں کے ڈیلے استرے سے شیو کرنے کا ماہر ہے، اس کا فائدہ کیا ہوتا ہے؟ جان کر آپ کا دل کرے گا آپ بھی اس کے پاس پہنچ جائیں

  

بیجنگ (نیوز ڈیسک) ٹنڈ کرنے کے لئے سر پر، یا شیو بنانے کے لئے منہ پر استرا چلانے کی سمجھ آتی ہے، لیکن ذرا تصور تو کیجئے کہ اگر کوئی حجام آنکھ کے ڈیلے جیسی نازک چیز پر استرا چلانا چاہے تو کوئی اس کے قریب سے بھی گزرنے کا تصور کر پائے گا؟ یقینا آپ کا جواب ”نہیں“ ہوگا، لیکن یہ جان کر ضرور آپ دنگ رہ جائیں گے کہ چین کا ایک حجام واقعی آنکھ کے ڈیلے کی شیو کرتا ہے، اور گاہکوں کا اس کے پاس ایسا ہجوم رہتا ہے کہ باری آنا مشکل ہو جاتی ہے۔

مردوں کو دیکھتے ہی خواتین کی نظر سب سے پہلے جسم کے کس حصے پر پڑتی ہے؟ پہلی مرتبہ سائنسدانوں نے جواب دے دیا

ویب سائٹ شنگھائی لسٹ کی رپورٹ کے مطابق اس انوکھے حجام کا نام شیونگ گاﺅوو اور تعلق چینگڈو شہر سے ہے۔ شیونگ کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 40سال سے یہ کام کر رہا ہے اور پورے ملک سے گاہک اس کے پاس آتے ہیں۔ شیونگ کے مطابق ڈیلے کی شیو انتہائی باریکی اور مہارت سے کیا جانے والا کام ہے، جس کا وہ ماہر ہے اور گزشتہ 40 سال کے دوران ایک بھی گاہک کو اس کے ہاتھ سے نقصان نہیں پہنچا۔

وہ یہ کام گاہکوں کی آنکھوں کی صفائی کے لئے کرتا ہے اور اس کے لئے انتہائی تیز دھار والا خصوصی استرا استعمال کرتا ہے۔ شیونگ نے بتایا کہ وہ آنکھ کے ڈیلے پر جمع غبار اور آلودگی کو استرے کے ساتھ انتہائی مہارت سے صاف کر دیتا ہے، جس کے بعد نا صرف بصارت صاف اور واضح ہو جاتی ہے بلکہ ڈیلے کی جلد پر جمع جراثیم وغیرہ بھی صاف ہو جاتے ہیں۔

شیونگ کا یہ فن نہایت خطرناک نظر آتا ہے، اور یہ بھی واضح نہیں کہ اس عمل سے گاہک کی آنکھ کو فائدہ ہوتا ہے یا نقصان، تاہم وہ گزشتہ چار دہائیوں سے یہ کام کر رہا ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ اس کے گاہکوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -