’جسم پر ٹیٹو بنوانے سے کینسر ہوسکتا ہے کیونکہ یہ خون میں۔۔۔‘ جدید تحقیق میں سائنسدانوں نے انکشاف کردیا، سخت ترین وارننگ دے دی

’جسم پر ٹیٹو بنوانے سے کینسر ہوسکتا ہے کیونکہ یہ خون میں۔۔۔‘ جدید تحقیق میں ...
’جسم پر ٹیٹو بنوانے سے کینسر ہوسکتا ہے کیونکہ یہ خون میں۔۔۔‘ جدید تحقیق میں سائنسدانوں نے انکشاف کردیا، سخت ترین وارننگ دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) آج کل نوجوان نسل میں ٹیٹو بنوانے کا بہت رجحان پایا جاتا ہے لیکن اب سائنسدانوں نے اس کے حوالے سے انتہائی خطرناک وارننگ جاری کر دی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جسم پر ٹیٹو بنوانے سے آدمی کو کینسر کا موذی مرض لاحق ہو سکتا ہے کیونکہ ٹیٹو بنانے والی سیاحی میں Titanium dioxideنامی کیمیکل ڈالا جاتا ہے جو کینسر کا باعث بنتا ہے۔ اس کے علاوہ جسم کا ٹیٹو والا حصہ سوجن کے باعث انفیکشنز کے خلاف مدافعت بھی کھو بیٹھتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یورپین سنکروٹرون ریڈی ایشن فیسیلٹی فرانس کے سائنسدانوں کا مزید کہنا تھا کہ ’’ٹیٹو کی سیاہی میں موجود کیمیکلز اور دھاتی عناصر جلد میں سے ہوتے ہوئے خون یا خلیوں میں سرایت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اس لیے بھی کینسر کا سبب بنتے ہیں۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ہیرام کیسٹیلو کا کہنا تھا کہ ’’کوئی بھی شخص ٹیٹو بنوانے سے پہلے چیک نہیں کرتا کہ اس میں کون سے کیمیکلز استعمال کیے گئے ہیں، جو کہ بہت خطرناک کام ہے۔ ٹیٹو بنوانے والے ہر شخص کو پہلے ان کیمیکلز کے متعلق جاننا چاہیے اور تسلی کرنی چاہیے کہ وہ انسانی صحت کے لیے مضر تو نہیں۔‘‘

مزید :

ڈیلی بائیٹس -