پاکستان میں بہترین ٹیلنٹ ہے لیکن اسے ضائع کیا جارہا ہے،شگفتہ اعجاز
لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کہا ہے پاکستان میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے لیکن اسے مواقع دینے کی بجائے ضائع کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی گلوکاروں نے بھارت میں دھوم مچا رکھی ہے اور وہاں پر اسے پاکستان کا ہی ٹیلنٹ کہا جاتا ہے جو فخر کی بات ہے ۔شگفتہ اعجاز نے کہا کہ نئے فنکار بہت اچھا کام کر رہے ہیں جن کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے ، اگر انہیں بھرپور مواقع دئیے جائیں تو پاکستان کوفنکاروں کی نہ ختم ہونے والی کھیپ میسر آ سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی جب تک پاکستان کا فنکار بھارت جا کر وہاں سے چھاپ لگوا کر واپس نہیں آتا اسے فنکار ہی تسلیم نہیں کیا جاتا۔