شوبز کی دنیا میں طویل سفر کیلئے اچھی پلاننگ ضروری ہے،رچل خان

شوبز کی دنیا میں طویل سفر کیلئے اچھی پلاننگ ضروری ہے،رچل خان
 شوبز کی دنیا میں طویل سفر کیلئے اچھی پلاننگ ضروری ہے،رچل خان

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ وماڈل رچل خان نے کہا ہے کہ شوبز کی دنیا میں طویل سفر کرنے کے لئے اچھی پلاننگ نہایت ضروری ہے کیونکہ انسان جب بھی کوئی کام پلاننگ سے کرتا ہے تو کامیابی ضرور اس کے قدم چومتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ٹی وی فنکاروں کا ٹی وی کے ساتھ ماڈلنگ اور شوبز کے دیگر شعبوں میں کام کرنا بڑی خوش آئند بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے ہر کردار پر بڑی محنتکرتی ہوں اور پر امید ہوں کہ میرے پرستاروں کو میری پرفارمنس ضرور پسند آئے گی۔ رچل خان نے کہا کہ شوبز میں خود کو ترو تازہ محسوس کر رہی ہوں اور پوری کوشش کروں گی کہ پرستاروں کی امیدوں پر پورا اتر سکوں ۔

مزید :

کلچر -