جو لوگ ہماری مخالفت کررہے ہیں ان کو مایوسی ہوگی،جرار رضوی

جو لوگ ہماری مخالفت کررہے ہیں ان کو مایوسی ہوگی،جرار رضوی
 جو لوگ ہماری مخالفت کررہے ہیں ان کو مایوسی ہوگی،جرار رضوی

  

لاہور(فلم رپورٹر) سٹار میکر ڈائریکٹر جرار رضوی نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کبھی ختم نہیں ہو سکتی ، ہم بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں ‘مجھ سمیت فلم انڈسٹری کے لوگ سنجیدگی سے اس کی بحالی کے لئے کوشش کررہے ہیں جو لوگ ہماری مخالفت کررہے ہیں ان کو مایوسی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہم فلم انڈسٹری کی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں اور اس میں ضرور کامیاب ہوں گے ۔ایک سوال کے جواب میں جرار رضوی نے کہا کہ پاکستانی کی اچھی اور معیاری فلم کو بھی کامیابی کے باوجود سنیما سے اتاردی جاتی ہیں ، پاکستانی فلموں میں سرمایہ کاری اس لیے نہیں ہورہی کہ انہیں مالی طور سے نقصان ہورہا ہے اگر پاکستانی فلمیں سنیماں پر چلیں گی تو وہ ضرور بزنس کریں گی تو فلموں میں لوگ سرمایہ کاری کریں گے ہم مایوس نہیں ہیں ۔

مزید :

کلچر -