پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام صفدر ماہی کے ساتھ ایک شام
حسن عباس زیدی
پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام بلھے شاہ کے عرس کے موقع پر معروف فنکار صفدر ماہی کے ساتھ ایک شام کا اہتمام کیا گیا اِس پروگرام میں ڈپٹی ڈائریکٹر پِلاک خاقان حیدر غازی نے صفدر ماہی کو گلدستہ پیش کیا اور اپنی گفتگو میں بلھے شاہ کے کلام کے حوالے سے شاعری سنائی یوسف پنجابی نے پروگرام کی نقابت کی۔ اِس پروگرام میں ادیبوں، شاعروں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ حاضرین نے صفدر ماہی کی گلوکاری کو بہت سراہا خاص طور پر بلھے شاہ کے کلام پر محفل جھوم اُٹھی۔ ڈاکٹر صغرا صدف نے صفدر ماہی کی گائیکی پر بات کرتے ہوئے لوک موسیقی میں اُسے ایک نمایاں نام قرار دیا۔ کلام بلھے شاہ کو سراہتے ہوئے عرس کے پہلے فنگشن کے آغاز کا اِعلان بھی کر دیا اور پِلاک میں آئندہ ہونے والے پروگرامز کے بارے میں بھی بتایا۔ معروف گلوکارہ ناہید طالب نے بھی اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگایا۔