آزاد ی کپ کے شائقین کے لئے فری شٹل سروس کا آغاز کر دیا گیا

آزاد ی کپ کے شائقین کے لئے فری شٹل سروس کا آغاز کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کامرس رپورٹر)لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی طرف سے پاکستان میں ہونے والے آزادی کپ کے کرکٹ میچ میں شرکت کے لیے آنے والے شائقین کے لیے فری شٹل سروس کا آغاز گزشتہ روز سے کر دیا گیا ہے جو کہ کرکٹ میچ کے د وسرے اور چوتھے روز بھی جاری رہے گا۔ اس پلان کے مطابق ایل ٹی سی کی جانب سے 25اے سی کوسٹر بسیں کرکٹ شائقین کے لیے چلائی گئیں ہیں تاکہ مختلف جگہوں پر قائم کیے گئے پارکنگ پوائینٹس سے کرکٹ میچ کو دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کو فری ،آرام دہ اور محفوظ سفری سہولتیں میسر آسکیں۔ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی اس فری شٹل سروس کو مختلف پوائینٹس جن میں جام شریں پارک گلبرگ پارکنگ سے لبرٹی شیزان بیکری ، لبرٹی گول چکر سے قذافی اسٹیڈیم ، اچھرہ میٹرو اسٹیشن سے فیفا گیٹ فیروز پور روڈ، سنٹر پوائنٹ سے قذافی اسٹیڈیم اور فیفا گیٹ سے قذافی اسٹیڈیم تک چلایا جارہا ہے اس کے علاوہ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے شعبہ انفورسمنٹ اور آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے افسران مختلف جگہوں پر فیلڈ میں ان بسوں پر سفر کرنے والے شائقین کی رہنمائی کے لیے موجود ہیں۔