ضمنی الیکشن جیت کر پیپلز پارٹی ایک نئی تاریخ رقم کرے گی،اشرف بھٹی

ضمنی الیکشن جیت کر پیپلز پارٹی ایک نئی تاریخ رقم کرے گی،اشرف بھٹی

  

لاہور( نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ این اے 120کا ضمنی الیکشن جیت کر پیپلز پارٹی ایک نئی تاریخ رقم کرے گی این اے 120 کی کیمپین میں (ن) لیگ سرکاری وسائل استعمال کر رہی ہے ، 17ستمبر (تیر) کی جیت کا دن ہے ، نواز شریف نے کہا تھا کہ میں نے حلقہ کو پیرس بنا دیا ہے ، نواز شریف کے پیرس میں صاف پانی ، بجلی سمیت بنیادی سہولتیں موجود نہیں نواز شریف ہر بار ووٹ لینے کی خاطر مالکانہ حقوق دینے کی بات کرتے ہے لیکن آج تک انہیں مالکانہ حقوق نہیں ملے ، انہوں نے کہا کہ مریم نواز انتخابی کیمپین کے لئے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کا گھر استعمال کر رہی ہے ، جس دن حلقہ میں بارش ہو جائے پیرس وینس بن جاتا ہے ، اس حلقہ میں پورا پورا دن بجلی غائب رہتی ہے ، یہ لاہور کا حصہ ہے اور نا اہل نواز شریف کا حلقہ ہے ، عوام کا برا حال ہے ،پانی کا مسئلہ پورے علاقے کا ہے ،نواز شریف ہر بار وعدہ کرتے ہے لیکن وہ پورا نہیں کرتے ، عوام شکایتیں کرتے ہے کہ سالوں سے رہ رہے ہیں لیکن ہمیں مالکانہ حقو ق نہیں مل رہے ۔ حلقہ کے باشعور عوام کرپشن کے خاتمے اور چوروں اور ڈکیتوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے پیپلز پارٹی کوووٹ دینگے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن (ن) لیگ کے وزراء اور ایم پی اے کی طرف سے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیرنے پر کوئی نوٹس نہیں لے رہا ، الیکشن میں کسی قسم کی حکومتی مشینری ااستعمال نہیں ہو سکتی ، الیکشن کمیشن نے ایکشن نہ لیا تو ہمارے پاس آپشن موجود ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -