جماعت اسلامی این اے 120کے ضمنی الیکشن میں سر پرائز دیگی : ذکر اللہ مجاہد

جماعت اسلامی این اے 120کے ضمنی الیکشن میں سر پرائز دیگی : ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فورم رپورٹ ڈویلپمنٹ سیل ۔ تصاویر ، ایوب بشیر)این اے120لاہورکے الیکشن میں جماعت اسلامی سرپرائز دے گی ،اپنے جھنڈے اور اپنے نشان ترازوپر الیکشن لڑنے کے فیصلے کو عوام میں بہت زیادہ پزیرائی مل رہی ہے ،سراج الحق قوم کی واحد امید ہیں،احتساب کو صرف نواز شریف تک محدود رکھنے کے حق میں نہیں ہیں احتساب سب کا اور بلا تفریق ہونا چاہیے ،کرپشن کے خلاف تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے لاہور سے اسلام آباد تک کامیاب احتساب مارچ پر کارکنان مبارک باد کے مستحق ہیں ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی لاہور کے امیرمرکزی عاملہ، شوریٰ کے رکن ذکر اللہ مجاہد نے روزنامہ پاکستان کے فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا،امیر لاہور نے کہا برما میں مسلمانوں پر زندگی تنگ کر دی گئی ہے امت مسلمہ کے رہنماؤں سمیت پاکستانی حکومت کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ،ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اتحادی سیاست سے بڑا نقصان اٹھایا ہے مرکزی شوریٰ اورعاملہ کے فیصلے کے مطابق اب جماعت اسلامی اپنی پہچان قائم رکھے گی اپنے منشور اپنے جھنڈے اور اپنے انتخابی نشان ترازوپر الیکشن میں حصہ لے گی ،وزیر اعظم کا الیکشن جماعت اسلامی نے لڑا،صاحبزادہ طارق اللہ نے 4 ووٹ لیے، جماعت اسلامی کو اعزاز حاصل ہے اس کے کسی فرد یا رکن اسمبلی پر کرپشن کا داغ نہیں ہے ،سپریم کورٹ آف پاکستان امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو صادق امین قرار دے چکی ہے ،ذکر اللہ مجاہد نے کہا لاہور جماعت اسلامی میں نوجوانوں کی شمولیت خوش آئند ہے نئی نسل جماعت اسلامی کو پسند کر رہی ہے ،این اے 120الیکشن ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے ،امیر لاہور نے کہا جماعت اسلامی خدمت کی ایک تاریخ ہے ،خدمت کے ادارے وہ ہسپتالوں کی صورت میں ہوں یا تعلیمی اداروں کی صورت میں ہوں بے پناہ خدمات انجام دے رہے ہیں ،امیر لاہور نے لاہور کے نوجوانوں کی بیداری کا خیر مقدم کرتے ہوئے جماعت اسلامی میں ان کو خوش آمدید کہا ہے اور کہا ہے کہ خوش حال پاکستان کے لیے مل کر پوری قوم کو بیدار کریں گے۔