ضمنی الیکشن میں عوام کرپٹ عناصر کو مسترد کر دیں گے،مخدوم احمد محمود

ضمنی الیکشن میں عوام کرپٹ عناصر کو مسترد کر دیں گے،مخدوم احمد محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ 17 ستمبر کو لاہور کے حلقہ این اے 120 میں ہونیوالے ضمنی الیکشن میں عوام کرپٹ عناصر کو مسترد کر دینگے پوری قوم انکے کالے کرتوتوں سے آگاہ ہو چکی ہے۔ وہ مزید کسی فریب میں نہیں آئینگے۔ اب نوٹوں سے ووٹ نہیں خریدے جا سکیں گے۔ بلکہ نظریہ کامیاب ہو گا۔ یہ بات انہوں نے پارٹی کی فیڈرل کونسل و منشور کمیٹی کے رکن عبدالقا در شاہین کے ہمراہ میڈیا آفس سے جاری اپنے مشترکہ بیان میں کہی کہ نا اہل حکمرانوں کی غلط پالیسیوں اور غیر ذمہ دارانہ اقدامات کی وجہ سے ملک کا سیاسی منظر نامہ بدل چکا ہے۔ اب لاہور یا پنجاب ہی نہیں پورا ملک پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا ساتھ دیکر آمریت کی باقیات کوانکے منطقی انجام تک پہنچا کر دم لینگے۔