علما کونسل نے محرم الحرام میں امن و امان کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دیں

علما کونسل نے محرم الحرام میں امن و امان کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دیں

  

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)پاکستان علماء کونسل نے محرم الحرام میں امن وامان کے قیام کیلئے صوبائی اور ڈویژنل سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دی۔ علماء کونسل کے ذمہ داران محرم الحرام میں امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی سطح پر انتظامیہ اور سلامتی کے اداروں کیساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ محرم الحرام میں عوامی سطح پر امن کانفرنسیں منعقد کرکے ایک دوسرے کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا ۔یکم محرم سے دس محرم تک پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام ’’عشرہ فاروقؓ وحسینؓ کے تحت مختلف اضلاع میں کانفرنسیں اور تقریبات منعقد کی جائیں گی ۔یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے پنجاب کے ضلعی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وائس چیئرمین مولانا عبید الرحمن ضیاء، پیر جی خالد محمود قاسمی،حافظ محمد شعبان صدیقی،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا شاہ نواز فاروقی،مولانا یونس حسن ،حافظ شعیب الرحمن قاسمی،شیخ الحدیث مولانا حق نواز خالد،حافظ محمد امجد،مولانا گلزار احمد آزاد(گوجرانوالہ)،اسلام آباد کے صدر مولانا ذو الفقار احمد ،ڈویژنل صدر لاہور حافظ سعید احمد میو، مولانا رسال الدین آزاد(قصور)،مفتی عتیق الرحمن(ساہیوال) بھی موجود تھے۔چیئرمین پاکستان علماء کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے تمام مکاتب فکر کے علماء سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یکم محرم الحرام سے دس محرم الحرام تکاتحاد بین المسلمین کو فروغ دینے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -