آزاد امیدوار ندیم حفیظ اور سردار عتیق کی طرفسے یعقوب شیخ کی حمایت

آزاد امیدوار ندیم حفیظ اور سردار عتیق کی طرفسے یعقوب شیخ کی حمایت

  

لاہور(جنرل رپورٹر‘ نمائندہ خصوصی)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے120سے آزادامیدوار ندیم حفیظ خان نے محمد یعقوب شیخ کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے سپورٹرزاور ووٹرز سترہ ستمبر کو انرجی سیور پر مہر لگا کر انہیں کامیاب بنانے میں کردار ادا کریں۔اپنے دفترڈیوس روڈ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں ندیم حفیظ خان،محمد یعقوب شیخ،انجینئر نوید قمر،محمد علی یزدانی و دیگر بھی موجود تھے۔حلقہ این اے120سے امیدوار ندیم حفیظ خان نے کہا کہ پاکستان کو بنے ستر برس ہو چکے اور اس ملک کا بچہ بچہ علامہ اقبال اور قائد اعظم کا پاکستان چاہتا ہے لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔پاکستان لوٹنے والے آگے آئے۔ستائیس رمضان کو معرض وجود میں آنا اس بات کی علامت ہے کہ یہاں اسلامی نظام قائم ہونا چاہئے۔دریں اثناء سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر و مسلم کانفرنس کے سربراہ سردار عتیق احمد خان نے این اے120کے انتخابات میں امیدوار محمد یعقوب شیخ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے لاہور میں مقیم کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سترہ ستمبر کو انرجی سیور پر مہر لگا کر یعقوب شیخ کی کامیابی میں کردار اد اکریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -