ضمنی الیکشن جیت کر پیپلز پارٹی نئی تاریخ رقم کرے گی،عدنان گورسی

ضمنی الیکشن جیت کر پیپلز پارٹی نئی تاریخ رقم کرے گی،عدنان گورسی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی کے چودھری عدنان سرور گورسی نے کہا ہے کہ این اے 120کا ضمنی الیکشن جیت کر پیپلز پارٹی ایک نئی تاریخ رقم کرے گی این اے 120 کی کیمپین میں (ن) لیگ سرکاری وسائل استعمال کر رہی ہے ، 17ستمبر (تیر) کی جیت کا دن ہے ، نواز شریف نے کہا تھا کہ میں نے حلقہ کو پیرس بنا دیا ہے ، نواز شریف کے پیرس میں صاف پانی ، بجلی سمیت بنیادی سہولتیں موجود نہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما افنان بٹ نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 120میں الیکشن نہیں بلکہ پیپلز پارٹی (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کی شکل میں ایک مافیا کے خلا ف جنگ لڑ رہی ہے ۔(ن) لیگ والے جو 35سالوں سے عوام کا خون چوس رہے ہیں نواز شریف کے بیٹے اربوں کھربوں میں کھیل رہے ہیں جبکہ پاکستان کے عوام آج بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے۔پیپلز پارٹی کے مرکز ی رہنما و سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ 17ستمبر کو این اے 120کے الیکشن میں زوالفقار علی بھٹو شہید ‘ بے نظیر بھٹو شہید ہمارے قائدین آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے انتخابی نشان (تیر) کے حق میں فتح لکھی جا چکی ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -