ایل ڈی اے کا اقبال ٹاؤن میں تجاوزات کے خلافبھرپور آپریشن

ایل ڈی اے کا اقبال ٹاؤن میں تجاوزات کے خلافبھرپور آپریشن

  

لاہور(نمائندہ پاکستان)ایل ڈی اے نے علامہ اقبال ٹاؤن کے چار بلاکس میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا، ایل ڈی اے نے ہما ، نرگس ، کریم اور عمر بلاک سے تین ٹرک سامان قبضے میں لے لیا۔لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ انفورسمنٹ کی جانب سے علامہ اقبال ٹاون میں کارروائی کی گئی۔ ایل ڈی اے نے کریم بلاک ، عمر بلاک ، نرگس بلاک اور ہما بلاک سے تین ٹرک سامان قبضے میں لے لیا۔ ایل ڈی اے کے عملے نے سرکاری حدود کے ناجائز استعمال پر بلڈنگ لائن سے باہر رکھا گیا سامان قبضے میں لیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر باسط عزیز ، انسپکٹر عباس علی نے پولیس اور عملے کے ہمراہ کارروائی کی۔ ایل ڈی اے حکام کے مطابق سرکاری حدود میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے مسلسل فالواپ آپریشنز کئے جارہے ہیں جبکہ سامان بھی ضبط کرکے جرمانہ کیا جارہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -