ملک کو مقروض کرنے والوں کو عوام مسترد کر دیں گے،ضیاء الدین انصاری

ملک کو مقروض کرنے والوں کو عوام مسترد کر دیں گے،ضیاء الدین انصاری

  

لاہور ( پ ر) جماعت اسلامی کے نامزاد امیدوار ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملکی اثاثہ جات کو گروی رکھ کر قوم کے بچے بچے کو مقروض کرنے والوں کو حلقہ این اے 120 کی عوام مسترد کردیں گے ۔ امانت اور دیانت کی حکمرانی کیلئے کارکنان اپنی تمام تر توانیاں حلقہ این اے 120میں صرف کریں اور گھر وں ، گلی محلوں میں پہنچ کر ہر فرد تک جماعت اسلامی کا اسلامی اور خوشحال پاکستان کا منشور بتائیں اور انتخابی مہم کو مزید تیز کریں ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے این اے 120کے انتخابی دفتر میں ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ورکرز کنونشن سے مرکزی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم ، جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما حافظ سلمان بٹ امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد ، ناظم انتخاب چوہدر ی محمود الاحد ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد ، جماعت اسلامی کے رہنماء خلیق احمد بٹ ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور اے ڈی کاشف ودیگر نے شرکت کی ۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگ اب پرانے سیاسی چہروں سے اُکتا چکے ہیں اور اسلامی انقلاب کا وقت بہت قریب ہے کارکنان اپنے حوصلوں کو بلند رکھتے ہوئے ہر فرد تک جماعت اسلامی کا منشور پہنچائیں اور انتخابی مہم کو مزید آگے بڑھائیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -