ہنگری مہاجرین کی تقسیم کے عدالتی فیصلے کا احترام کرے، جرمن چانسلر

ہنگری مہاجرین کی تقسیم کے عدالتی فیصلے کا احترام کرے، جرمن چانسلر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن(این این آئی)جرمن چانسلر میرکل نے ہنگری پر زور دیا ہے کہ وہ مہاجرین کی تقسیم سے متعلق یورپی یونین کی اعلیٰ ترین عدالت کے فیصلے کا احترام کرے۔ فیصلے میں یونین کی رکن ریاستوں کو کہا گیا ہے کہ وہ مہاجرین کو اپنے ہاں قبول کریں۔غیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ ہنگری کو یورپی یونین سے اخراج کا سامنا ہو گا، میرکل کا کہنا تھاکہ اس کا مطلب یہ ہو گا کہ یورپ کے ایک بنیادی نکتے کو چھیڑ دیا گیا ہے۔ میرے خیال میں یورپ قانون کی حکم رانی کا خطہ ہے۔ اکتوبر میں یورپی کونسل کے اجلاس میں اس پر ضرور بات کی جائے گی۔

مزید :

عالمی منظر -