2016ء میں امریکہ کی فی گھرانہ اوسط آمدنی میں اضافہ، غربت میں کمی ہوئی

2016ء میں امریکہ کی فی گھرانہ اوسط آمدنی میں اضافہ، غربت میں کمی ہوئی

  

واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ نے کہا ہے کہ 2016ء کے دوران ملک میں فی گھرانہ اوسط آمدنی میں اضافہ اور غربت کی شرح میں کمی ہوئی۔ وزارت تجارت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال فی گھرانہ اوسط سالانہ آمدنی59039 ڈالر رہی جو 2015 ء کی نسبت 3.2 فیصد زیادہ ہے۔ سال کے دوران ہیلتھ انشورنس سکیم کے بغیر افراد کی تعداد کم ہوکر 28.1 ملین رہی جو کل آبادی کا 8.8 فیصد ہے۔2015 ء کے دوران ہیلتھ انشورنس سے محروم افراد کی شرح کل آبادی کا 9.1 فیصد تھی۔

اس دوران 9 لاکھ نئے افراد کو ہیلتھ انشورنس کی سہولت فراہم کی گئی۔ سال کے دوران دو بزرگ افراد کے ساتھ 24339 ڈالر اوسط آمدنی والے چار افراد پر مشتمل گھرانوں کی غربت کی شرح 12.7 فیصد رہی جو 2015 ء کی نسبت 0.8 پوائنٹ کم ہے۔سال کے اختتام پر غربت کی لائن سے نیچے زندگی گزارنے والے افراد کی تعداد 40.6 ملین رہی ۔

جو کہ ایک سال قبل کی نسبت 2.5 ملین کم ہے۔آمدنی کی عدم مساوات میں کوئی خاص کمی نہیں آئی۔ پہلے 5 فیصد افراد کی اوسط آمدنی 225252 ڈالر(دولاکھ پچیس ہزار دو سو باون ڈالر ) سالانہ جبکہ آخری پانچ فیصد آبادی کی آمدنی 24003 ڈالر یا اس سے بھی کم رہی۔

مزید :

کامرس -