پشاور‘ عید الاضحی گزر گئی،سبزیوں کی قیمتیں معمول پر نہ آ سکیں

پشاور‘ عید الاضحی گزر گئی،سبزیوں کی قیمتیں معمول پر نہ آ سکیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (آن لائن)عید الاضحی گزر نے کے باوجود پشاور میں سبزیوں کی قیمتیں معمول پر نہ آ سکیں اور پیاز فی کلو 120 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ منڈی سے باہر اس کی قیمت ہر علاقے کے مطابق 120 سے 140 روپے فی کلو ہے اور دیسی کھیرا 100 جبکہ فارمی 80 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ لہسن 250 روپے کلو کے حساب سے بیچا جا رہا ہے۔کدو 40 روپے کریلے 100 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں،اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر کوئی چیک ایند بیلنس نہیں ہے۔
تاہم شہریوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کی سبزیوں کی قیمتوں کو اعتدال پر لانے کیلئے کارروائی کی جائے۔۔#/s#

مزید :

کامرس -