ایمریٹس نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

ایمریٹس نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

  

کرچی(این این آئی) ایئرلائن ایمریٹس نے اپنے تاریخ ساز 100 ویں اے 380 ایئربس کے حصول پر کرایوں میں رعایت کا اعلان کیا ہے۔ اس ضمن میں مشرق وسطیٰ، مشرق بعید، یورپ اور امریکہ میں ایمریٹس کے عالمی نیٹ ورک کے دلچسپ مقامات شامل ہیں۔ ایمریٹس A380طیاروں کے بیڑے کو آپریٹ کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی ایئرلائن ہے جن کے ذریعے دنیا کے 47 مقامات پر مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ رعایت کے بعد اکانومی کلاس میں یورپ کا سفر 65 ہزار 380 روپے، مشرق وسطیٰ کے لئے 24 ہزار 380، امریکاز کے لئے ایک لاکھ 3 ہزار 380 روپے اور مشرق بعید کے لئے 47 ہزار 380 روپے ہیں۔ کرایوں میں کمی کے بعد بزنس کلاس میں یورپ کا سفر 2 لاکھ 23 ہزار 380 روپے، مشرق وسطیٰ کے لئے ایک لاکھ 19 ہزار 380 روپے، امریکاز کے لئے 2 لاکھ 38 ہزار 380 روپے اور مشرق بعید کے لئے ایک لاکھ 35 ہزار 380 روپے ہیں۔

اس ضمن میں رعایتی کرایوں پر سفر کی سہولت کے لئے 12 ستمبر سے 22 ستمبر 2017 کی مدت کے دوران 15 ستمبر سے لیکر 7 دسمبر 2017 کی تاریخوں کے لئے بکنگ کرائی جاسکتی ہے۔ ایمریٹس پاکستان کے وائس پریذیڈنٹ جبر العزیزبی نے بتایا، "ایمریٹس بین الاقوامی مقامات اور بہترین سفری خدمات کے بھرپور نیٹ ورک کی سہولت پیش کرتا ہے، جن میں A380طیارے مزید بہتر ہیں۔ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ کہ ہمارے پاس دنیا کا سب سے بڑا A380طیاروں کا بیڑہ ہے اور 100 ویں جہاز کا حصول ہمارے اس عزم کا ثبوت ہے کہ ہم اپنے صارفین کو عالمی معیار کی سروس کی سہولت پیش کرتے ہیں۔ ان خصوصی کرایوں کے ساتھ ہم امید کرتے ہیں کہ نئے شہر دیکھنے اور نئے تجربات سے روشناس ہونے یا پرانے دوستوں اور اہل خانہ سے ملنے کیلئے پاکستانی مسافروں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے مسافروں کے سفری منصوبے ایمریٹس کے ساتھ طے پائیں ۔

مزید :

کامرس -