پیاف فاؤنڈر الائنس کے وفد کی انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی سے ملاقات

پیاف فاؤنڈر الائنس کے وفد کی انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی سے ملاقات

  

لاہور( کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے لاہور چیمبر کے آئندہ انتخابات میں پیاف فاؤنڈر الائنس کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ۔یہ اعلان انہوں نے پیاف فاؤنڈرز الائنس کے چیئرمین عرفان اقبال شیخ کی قیادت میں ملاقات کیلئے آنے والے وفد سے ملاقات میں کیا ۔ اس موقع پر انجمن تاجران لاہور کے صدر میاں طارق فیروز ، انار کلی بازار کے سینئر نائب صدر شیخ محمد ارشد، باؤ بشیر ، انجم نسیم سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ ہمیشہ تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کی ہے اور لاہور چیمبر کے انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے مزید موثر طریقے سے آواز اٹھائی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ الائنس نے ہمیشہ وسیع مشاورت سے تاجروں کیلئے تجربہ کار امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے اور یقین دلاتا ہوں کہ ہمارے نامزدہ کردہ امیدوار منتخب ہونے کے بعد اعتماد پر پورا اتریں گے اور مسائل کے حل میں کوئی کسر اٹھا نہیں چھوڑیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کہ تاجر و صنعتکار برادری کی اکثریت الائنس کے ساتھ ہے اور کارپوریٹ کلاس کی طرح ایسوسی ایٹ کلاس کے امیدوار بھی لاہو رچیمبر کے انتخاب میں تاریخی کامیابی حاصل کریں گے۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ پیاف فاؤنڈرز الائنس کے امیدواروں کے لئے مختلف مارکیٹوں میں مہم بھی چلائیں گے ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پیاف فاؤنڈرز الائنس کا پینل کامیابی حاصل کر کے تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے مزید موثر انداز میں آواز بلند کر ے گا ۔

اس موقع پر اشرف بھٹی کی طرف سے ملاقات کے لئے آنے والے وفد کی دستار بندی بھی کی ۔

مزید :

کامرس -