امریکا،یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں کمی

امریکا،یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں کمی

  

نیویارک (اے پی پی) امریکا،یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ اور شمالی کوریا بارے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے صبح کے وقت نرخ 1322.15 ڈالر فی اونس رہے جو وقفے کے بعد 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 1330.68 ڈالر فی اونس طے پائے۔امریکی سونے کے سودے 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 1332.70 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے صبح کو نرخ 1322.15 ڈالر فی اونس رہے جو وقفے کے بعد اضافے کے ساتھ 1324.47 ڈالر فی اونس طے پائے۔امریکی سونے کے سودے 0.3 فیصد گر کر 1331.80 ڈالر فی اونس طے پائے۔

ایشیاء میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 1325.11 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 1330.40 ڈالر فی اونس طے پائے۔

مزید :

کامرس -