تہران میں مسافر بس کھائی میں جاگری ،11افراد ہلاک، 28زخمی

تہران میں مسافر بس کھائی میں جاگری ،11افراد ہلاک، 28زخمی

  

تہران(این این آئی) ایران کے دارلحکومت تہران میں مسافر بس کھائی میں گرنے کے باعث 11مسافر ہلاک جبکہ 28زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ دارلحکومت تہران کے علاقے جاجروڈ کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار مسافر بس کا ڈائیوار بس پر قابو نہ کرسکا اور گاڑی 50 میٹر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 11مسافر موقع پر ہی ہلاک جبکہ 28دیگر زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں جنہوں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ حادثے کی وجہ مشینی خرابی تھی ۔

مزید :

عالمی منظر -