لڑکیو کی سمگلنگ کے مقدمے میں ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3روز کی توسیع

لڑکیو کی سمگلنگ کے مقدمے میں ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3روز کی توسیع

  

لاہور(نامہ نگار) ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے لڑکیوں کی سمگلنگ کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید3 روز کی توسیع کر دی ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز باجوہ کے روبرو ایف آئی اے نے ملزم محمد عرفان کو گرفتار کر کے پیش کیا، تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ ملزم پر پاکستان سے لڑکیوں کو بیرون ملک لے جانے کا الزام ہے، ملزم لڑکیوں کو ملازمت کا جھانسا دے کر ان سے بداخلاقی کا دھندہ کرواتا تھا، ملزم کی بہن بھی اس دھندے میں ملوث ہے اور اس نے دبئی میں بیوٹی سیلون قائم کر رکھا ہے ،ملزم پاکستان سے مجبور لڑکیوں کو اپنی بہن کے پاس دبئی بھیجتا رہا ہے۔تفتیشی افسر نے مزید بتایاکہ ملزم کی بیوی فرزانہ بھی اس گھناؤنے دھندے میں ملوث رہی ہے اور اس نے تمام حقائق ایف آئی اے کو بتا دئے ہیں ۔ملزم کی نشاندہی پر اس کے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کرنا باقی ہے،ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 7روز کی توسیع کی جائے۔ عدالت نے دلائل سننے اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد لڑکیوں کی سمگلنگ کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -