منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو جیل بھجوا دیا گیا

منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو جیل بھجوا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو 14روز ہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ مرضیہ علی کے روبرو باغبانپورہ پولیس نے ملزم محمد اسلم کے خلاف درج مقدمے کا چالان پیش کیا۔پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ملزم کو دوران چیکنگ گرفتار کیا تھا،دوران تفتیش ملزم اعتراف جرم بھی کر چکا ہے،ملزم کے قبضے سے1200گرام چرس برآمد ہوئی تھی، ملزم منشیات کے ناجائز کاروبار میں بھی ملوث ہے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کو 14روز ہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -