نشتر کا لو نی ،بر طرف اہلکار کا مسلح ساتھیو ں کے ہمراہ لیسکو سب ڈویژن پر دھاوا

نشتر کا لو نی ،بر طرف اہلکار کا مسلح ساتھیو ں کے ہمراہ لیسکو سب ڈویژن پر دھاوا

  

لاہور (کرائم رپورٹر) ملازمت سے بر خاست اہلکار کا مسلح ساتھیو ں کے ہمراہ لیسکو سب ڈویژن پر دھاوا، ایل ایس سمیت دیگر ملازمین کو تشدد کا نشا نہ بنا نے کے بعد دفتر کا ریکارڈ جلا نے کی کو شش ،پو لیس نے بروقت کارروائی کر کے سر غنہ کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ساتھی فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے، پو لیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق تھا نہ نشتر کا لو نی کی حدود میں واقع لیسکو آفس حمزہ ٹا ؤن سب ڈویژن لیسکو پر نو کری سے بر خاست ٹبہ پنڈ کے رہا ئشی عطا محمد نے اپنے بارہ مسلح غنڈوں کے ہمراہ حملہ کر دیا اور دفتر میں مو جودلائن سپرنٹنڈنٹ طارق محمود کو مارنا پیٹنا شروع کر دیا ۔ شور کی آواز سن کر دیگر ملازمین آگئے اور منع کر نے پر مسلح افراد نے انہیں بھی تشدد کا نشا نہ بنا تے ہو ئے دفتر میں مو جود ریکارڈ کو آگ لگا دی تاہم ملازمین نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پا لیا اور فوری طور پر مقامی پو لیس کو آگاہ کیا جس نے بر وقت کارروائی کر تے ہو ئے عطا محمد کو گرفتار کر لیا جبکہ اسکے ساتھی فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ۔ پو لیس نے ایس ڈی او حمزہ ٹا ؤن کی درخواست پر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

مزید :

علاقائی -