آئی جی پنجاب نے سنٹرل پولیس آفس میں آفیسرز لاؤنج کا افتتاح کردیا

آئی جی پنجاب نے سنٹرل پولیس آفس میں آفیسرز لاؤنج کا افتتاح کردیا

  

لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان نے سنٹرل پولیس آفس میں آفیسرز لاؤنج کا افتتاح کردیاہے ۔آفیسرز لاؤنج میں پنجاب پولیس کی تاریخ کو اجاگر کرتی نایاب تصاویر ، خوبصورت فن پاروں اورمختلف ادوار میں پولیس کے زیر استعمال رہنے والے تاریخی اشیا کو دیدہ زیب انداز میں رکھا گیا ہے۔افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی امجد جاوید سلیمی ، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز محسن حسن بٹ ،ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ اظہر حمید کھوکھر، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ فیصل شاہکار، ایڈیشنل آئی جی ویلفئیر اینڈ فنانس محمد طاہرکے علاوہ دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی آئی جی وسیم سیال نے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آفیسرز لاؤنج میں افسران لنچ بریک کے دوران وقت گذار سکیں گے اوراپنے مہمانوں سے ملاقات کرکے انکی تواضع کر سکیں گے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ آفیسرز لاؤنج میں سنٹرل پولیس آفس میں آنے والے سرکاری ، ملکی اور غیر ملکی وفود کے دوروں کے دوران تواضع بھی کی جاسکے گی ۔

مزید :

علاقائی -