دہشت گرد پکڑے جانے کے بعد ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز میں ددوبارہ چیکنگ

دہشت گرد پکڑے جانے کے بعد ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز میں ددوبارہ چیکنگ

  

لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب سول سیکرٹریٹ کے قریب ہوٹل سے دہشت گرد پکڑے جانے کے بعد پولیس اور سی ٹی ڈی نے گزشتہ روز شہر بھر کے ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز میں ددوبارہ چیکنگ کی۔ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی اور پولیس نے نولکھا ، لوئر مال ، ساندہ، گلبرگ ، ریلوے اسٹیشن ، بھاٹی گیٹ ، ٹاؤن شپ ، جوہر ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں کڑی نگرانی اور چیکنگ کی ۔دریں اثنا آئی جی پنجاب کیپٹن(ر) عارف نواز اور سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس نے سیکرٹریٹ کے قریب سے پکڑے جانے والے دہشت گرد کے بارے میں بتایا کہ عرفان کو حساس ادارے نے حراست میں لیا ہے ،وہ انتہائی مطلوب افراد کی لسٹ میں شامل تھا لیکن اس سے کوئی خودکش جیکٹ یا دھماکہ خیز مواد برآمد نہیں ہوا ، حساس ادارے کی جانب سے نامعلوم مقام پرملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -