ٹارگٹ کم نہ تھاہم نے فیلڈنگ میں غلطیاں کیں،سرفراز احمد
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اس طرح کے مقابلوں سے نئے کھلاڑی کو سیکھنے کا بہت مواقع ملتے ہیں۔آج بھی ہم نے فیلڈنگ میں غلطیاں کی ہیں ،ٹارگٹ کم نہیں تھا مگر ہاشم آملہ نے بہترین بلے بازی کی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور دورہ ورلڈ الیون میں آج ہونے والی میچ کی اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہاشم آملہ بہت اچھا کھیلے ،انہوں نے شروعات سے لے کر میچ کے اختتام تک میچ کو سنبھالے رکھا۔ہم سے فیلڈنگ میں کچھ غلطیاں ضرور ہوئی ہیں،تاہم اگلے میچ میں ہم یہ غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔با?لنگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ایسے موقع پر اب آپ یارکر کے علاوہ لینتھ بال بھی کر سکتے ہیں۔
سرفراز احمد