آزادی کپ کا دوسرا ٹی 20ورلڈ الیون کے نام ، سیریز برابر، تیسرا میچ فائنل بن گیا

آزادی کپ کا دوسرا ٹی 20ورلڈ الیون کے نام ، سیریز برابر، تیسرا میچ فائنل بن گیا

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)آزادی کپ کے دوسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعدورلڈالیون نے پاکستان کو7وکٹوں سے شکست دے کر سیر یز 1-1سے برابرکردی۔میچ کافیصلہ بیسویں اوورکی پانچویں گیندہوا جس پرتھسارا پریرانے چھکامارکراپنی ٹیم کوفتح دلائی،دونوں ٹیموں کے مابین سیریزکاتیسرامیچ اور فائنل میچ اہمیت اختیارکرگیاجوٹیم میچ جیتے گی وہی ٹیم آزادی کپ کی فاتح ہوگی،ورلڈالیون کے تھسارا پریرا مین آف دی میچ قرارپائے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں پاکستان اورورلڈالیون کے درمیان کھیلے گئے آزادی کپ کے دوسرے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمدنے ٹاس جیتااورپہلے بیٹنگ کافیصلہ کیاپاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اووروں میں 6 و کٹو ں کے نقصان پر174رنزبنائے۔175رنزکے ہدف کے حصول کیلئے بعدمیں بیٹنگ کرتے ہوئے ورلڈالیون نے19.5اووروں میں 3 و کٹوں کے نقصان پر175رنزبناکرمیچ جیت لیا۔ورلڈالیون کی جانب سے تمیم اقبال اورہاشم آملہ نے اننگزکاآغازکیاجبکہ پاکستان کی جانب سے پہلااوورعمادوسیم نے کروایا،دونوں بیٹسمینوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 47رنز بنائے ۔ و ر لڈ ا لیو ن کی پہلی وکٹ47رنزپرگری جب تمیم اقبال23رنزبناکرسہیل خان کی گیندپرشعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔دوسری وکٹ 71 رنزپرگری جب ٹم پین10رنزبناکرعمادوسیم کی گیندپربولڈہوگئے،اسکے بعدکپتان فاف ڈو پلیسی بیٹنگ کیلئے آئے جنہوں نے ہاشم آملہ کیساتھ مل کرتیسری وکٹ کی شراکت میں سکورمیں35رنزکااضافہ کیا۔تیسری وکٹ106رنزپرگری جب کپتان فاف ڈو پلیسی محمدنوازکی گیندپرشاداب خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے اسکے بعدہاشم آملہ اورتھسارا پریرانے شانداربیٹنگ کرتے ہوئے چوتھی وکٹ کی شراکت میں69رنزبناکراپنی ٹیم کوکامیابی دلائی۔تھسارا پریرانے19گیندوں پر47اورہاشم آملہ نے55گیندوں پر72رنزبنائے اورناٹ آؤ ٹ رہے، پاکستان کی جانب سے عمادوسیم،سہیل خان اورمحمدنوازنے ایک ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے پا کستان کی جانب سے اننگزکاآغازفخرزمان اوراحمدشہزادنے کیا جبکہ ورلڈ الیون کی جانب سے مورن مورکل نے پہلا ا و و ر کر و ا یا ۔ ا چھے آغاز کے بعد اننگز کے بعدپاکستان کی پہلی وکٹ 41رنزپرگری جب فخر زمان21رنزبناکر سیموئل بدری کی گیندپرایل بی ڈبلیوآؤٹ ہوئے، اس کے بعدبابراعظم بیٹنگ کیلئے آئے بابر اعظم اور احمد شہزاد نے 59 رنز کی شراکت قائم کی ۔دوسری وکٹ100رنزپرگری جب احمد شہزاد 43 رنز بناکر عمران طاہرکی گیندپرملرکے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔تیسری وکٹ135رنزپرگری جب بابراعظم45رنزبناکرسیموئل بدری کی گیند پرملرکے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔چوتھی وکٹ 156رنزپرگری جب عمادوسیم15رنزبناکرتھسارا پریرا کی گیندپرعمران طاہرکے ہا تھو ں کیچ آؤٹ ہوئے۔صرف ایک رنزکے اضافے کے بعدپانچویں وکٹ157رنزپرگری جب کپتان سرفرازاحمدبغیرکوئی رن بنائے تھسارا پریرا کی گیندپرعمران طاہرکے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس دوران شعیب ملک سکورمیں مسلسل اضافہ کرتے رہے ۔بیسویں اوورکی آخری گیندپر174کے سکورپرشعیب ملک 39رنزبناکر بین کٹنگ کی گیندپرکولین ووڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ورلڈالیون کی جانب سے تھسارا پریرا ،سیموئل بدری نے 2،2،اورعمران طاہراور بین کٹنگ نے ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔

آزادی کپ

مزید :

صفحہ اول -