حلقہ این اے120 کے انتخابی معرکہ کے لیے مکمل پولنگ سکیم جاری ،220 پولنگ سٹیشن قائم

حلقہ این اے120 کے انتخابی معرکہ کے لیے مکمل پولنگ سکیم جاری ،220 پولنگ سٹیشن ...

  

لاہور(جاوید اقبال،عدیل شجاع)الیکشن کمیشن پنجاب نے 17ستمبر کو ہونے والے لاہور کے حلقہ این اے120 کو ہونے والے انتخابی معرکہ کے لیے مکمل پولنگ سکیم جاری کر دی ہے جس کے تحت حلقے میں مجموعی طور پر 220 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں سے مرد ووٹرز کے حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے 103 جبکہ خواتین کے لیے98 اور مشترکہ ووٹرز کے لیے 19 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہین جن میں حلقہ کے 321633 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔جن میں ایک لاکھ نواسی ہزارپانچ سو پانچ مرد حضرات جبکہ ایک لاکھ بتالیس ہزار ایک سو اٹھائیس خواتین ووٹرز شامل ہیں۔پولنگ سکیم میں مجموعی طور پر پانچ سو ارسٹھ پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔جن میں تین سو دس پولنگ بوتھ مردوں کے لیے جبکہ دو سو اٹھاون خواتین کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔اسی طرح پورے حلقہ میں انتخابی عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے پانچ سو اڑسٹھ پولنگ افسرتعینات کیے گئے ہیں جن میں سے دو سو بیس پریذائڈنگ افسرجبکہ پانچ سو اڑسٹھ اسسٹنٹ پریزائڈنگ افسرمقرر کیے گئے ہیں۔ طاہر حسین کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈی ای سی بہاولنگر محمد شاہد کو ریٹرننگ افسر تعینات کیا گیا ہے۔ تین افسروں عبداللہ خرم اسسٹنٹ کمشنر سٹی،احسان الحق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر لاہور اور خالد محمود اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشنز کو اسسٹنٹ ریٹرننگ افسرتعینات کیا گیا ہے۔ صوبائی الیکشن کمشنر نے پولنگ سکیم کی تفصیلات کمشنر،ڈی سی اور سی سی پی او لاہور کو بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -