آسٹریلیا ، جنرل باجوہ کی سول ، ملٹری ،سینیٹ کی خارجہ ، دفاعی امور کمیٹی حکا م سے ملاقاتیں

آسٹریلیا ، جنرل باجوہ کی سول ، ملٹری ،سینیٹ کی خارجہ ، دفاعی امور کمیٹی حکا م ...

  

راولپنڈی(آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آسٹریلیا کے سول ملٹری سینٹ کی خارجہ اور دفاعی امور کمیٹی سے ملاقاتیں کی ہیں جن میں پاک آسٹریلیا دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آسٹریلیا کے جوائنٹ اینڈ پلاننگ ہیڈکوارٹر زاور فورس ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور آسٹریلیا کی ملٹری ، سول قیادت سمیت سینٹ کی خارجہ اور دفاعی امور کی کمیٹی سے ملاقا تیں کیں جن میں پاک آسٹریلیا تعلقات سمیت دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔آسٹریلوی ہم منصب نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہا اور تعاون مزید بہتر بنانے کی یقین دہانی کرائی ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم آسٹریلیا کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں ۔

جنرل باجوہ

مزید :

صفحہ اول -