پہلا قدم اٹھ گیا، کرکٹ کو پاکستان کے دوسرے شہروں میں لیجانا اگلا ہدف ہے: آئی سی سی

پہلا قدم اٹھ گیا، کرکٹ کو پاکستان کے دوسرے شہروں میں لیجانا اگلا ہدف ہے: آئی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈرچرڈسن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیکورٹی کی صورتحال بہت بہتر ہے ،پہلاقدم اٹھ گیا ،اب پاکستانمیں کرکٹ کو دوسرے شہروں میں لے جانا ہد ف ہے۔لاہورمیں پی سی بی کے چئیرمین نجم سیٹھی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کوشش کر رہے کہ پی ایس ایل کے میچز بھی پاکستان میں ہوں۔اس موقع پر انہوں نے پاکستان کی سیکورٹی ایجنسیوں کی بھی تعریف کی۔ڈیوڈرچرڈسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان دوبارہ آکر بہت اچھا لگا۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو نے مزید کہا کہ ورلڈالیون کے دورے کے بعد پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے سفر کا آغاز ہو جائے گا۔آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان بحالی کے سفر کا آغاز ہے اور ورلڈ الیون کے دورہ سے انٹرنیشنل کمیونٹی کو یہ پیغام ملے گا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال تسلی بخش ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اہم ہے جس پر بہت خوشی ہے، پاکستانی عوام کرکٹ سے محبت کرنے والے ہیں جب کہ پاکستان ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر آئی اور چیمپئنز ٹرافی بھی اپنے نام کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کمیونٹی کا ایک ناگزیر حصہ ہے اور یہاں عالمی کرکٹ کی بحالیکیلئیسنجیدہ ہیں جب کہ سب کچھ ٹھیک چلتا رہا تو آئی سی سی ایونٹ بھی پاکستان میں ہوسکتا ہے۔ڈیوڈ رچرڈ سن نے کہا کہ سیکیورٹی کا مسئلہ صرف پاکستان میں نہیں بلکہ دنیا کے ہر کونے میں ہے، کرکٹ کے علاوہ تمام کھیلوں کو بھی سیکیورٹی خدشات ہیں، جائلز کلارک کی مثبت رپورٹ کے بعد آئی سی سی نے ورلڈ الیون کو پاکستان بھیجنے کی حامی بھری جب کہ دونوں ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کی بحالی ایک طویل مرحلہ ہے جس کیلئے مرحلہ وار اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ممبر ممالک کے دورے اس حوالے سے اہم ہوں گے۔ پی ایس ایل کے میچز کے انعقاد سے بھی عالمی کمیونٹی کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوگا۔ انہوں نے بھرپور سپورٹ پرعوام اور میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کے مقابلے میں بھارت کو ترجیح دینے کی بات درست نہیں ہے ، پاکستان کے عوام کرکٹ سے محبت کرتے ہیں جبکہ آئی سی سی کے اندر بھارتی اثر و رسوخ بہت زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت سیریز سیاسی کشیدگی کی وجہ سے نہیں ہورہی ،بھارتی بورڈ رضامند نہیں تو آئی سی سی کچھ نہیں کرسکتا، سفارتی سطح پر کوششوں کے بعد ہی پاک بھارت سیریز ممکن ہو سکتی ہے جبکہ پی سی بی بھارت کیساتھ سیریزکیلئے بی سی سی آئی سے رابطے میں ہے۔