حسن علی کمرمیں تکلیف کے باعث دوسراٹی 20نہ کھیل سکے

حسن علی کمرمیں تکلیف کے باعث دوسراٹی 20نہ کھیل سکے

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، حسن علی کمر کی تکلیف کے باعث نہیں کھیل رہے اور ان کی جگہ عثمان شنواری کو شامل کیا گیا ہے جب کہ فہیم اشرف کی جگہ محمد نواز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کی پلیئگ الیون میں کپتان سرفراز احمد، احمد شہزاد، فخر زمان، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد نواز، عماد وسیم، شاداب خان، رومان رئیس، عثمان شنواری اور سہیل خان شامل ہیں۔ورلڈ الیون نے بھی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں کی ہیں، ڈیرن سیمی کی جگہ سیموئل بدری جب کہ گرانٹ ایلیٹ کی جگہ پال کولنگ ووڈ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ مہمان ٹیم کی پلیئنگ الیون میں کپتان فاف ڈوپلیسی، ہاشم آملہ، تمیم اقبال، ٹم پین، ڈیوڈ ملر، پال کولنگ ووڈ، تھشارا پریرا، بین کٹنگ، سیموئل بدری، مورن مورکل اور عمران طاہر شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -