ورلڈ الیون نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے آغاز کی بنیاد رکھ دی،وقاریونس

ورلڈ الیون نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے آغاز کی بنیاد رکھ دی،وقاریونس

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سابق کپتان وقار یونس کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے آغاز کی بنیاد رکھ دی ہے۔ قذافی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ ورلڈ الیون نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے آغاز کی بنیاد رکھ دی ہے، سات ممالک کے کھلاڑیوں کا آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان پر اعتماد کیا جا رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کرکٹ سے محبت کرنے والے لوگ ہیں، اس لیے وہ پوری قوم کو بھی مبارکباد کا مستحق سمجھتے ہیں، ورلڈالیون کے تمام کھلاڑی ہی ٹاپ کلاس ہیں اور قومی ٹیم بھی بھرپور فارم میں ہے، اس لیے دونوں جانب سے کھیل دیکھنے کا مزہ آرہا ہے، پاکستان اس سیریز کو جیتنے کی پوزیشن میں ہے کیونکہ ہوم گراؤنڈ اور کراؤڈ کا ایڈوانٹیج بہرحال ہوتا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -