فخر زمان پی ایس ایل فرنچائزز کی نگاہ کا مرکزبن گئے

فخر زمان پی ایس ایل فرنچائزز کی نگاہ کا مرکزبن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی سے شہرت پانے والے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین فخر زمان پاکستان سپرلیگ کی فرنچائز ز کے لیے مرکزِ نگاہ بن گئے۔تین فرنچائزز ایسی ہیں جو انہیں اگلے سیزن میں اپنی ٹیم کا حصہ بنانے کی خواہشمند ہیں۔پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے فخرزمان کو پاکستان سپر لیگ کے تیسرے سیزن کے لیے سلور کیٹگری سے ترقی دیتے ہوئے ڈائمنڈ کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے تاہم لاہور کی ٹیم انہیں ڈائمنڈ کے بجائے گولڈ کی کیٹگری میں کھلانا چاہتی ہے۔دوسری جانب شاداب خان اور حسن علی ایمرجنگ کیٹگری سے ترقی پا کر اب گولڈ کیٹگری میں آگئے ہیں۔