نجم سیٹھی نے ڈیوڈ رچرڈ سن کو پی سی بی خصوصی میڈل سے نواز دیا

نجم سیٹھی نے ڈیوڈ رچرڈ سن کو پی سی بی خصوصی میڈل سے نواز دیا

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر)آزادی کپ کے دوسرے میچ میں ورلڈ الیون نے پاکستان کو سنسنی خیز مرحلے کے بعد شکست دیدی ہے تاہم انعامی تقریب کے موقع پر نجم سیٹھی نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کو پاکستان میں واپس لانے میں کردارادا کرنے پر آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈ سن کو پی سی بی کو پی سی بی میڈل سے نواز دیا۔تفصیلات کے مطابق میچ کے بعد شاندار کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے ،مین آف دی میچ کا اعزاز پریرا کو شاندار اننگ کھیلنے اور چھکا لگا کر جتوانے پر دیا گیا۔پریرا کو موٹر سائیکل اور ایک ہزار ڈالر کیش انعام بھی دیا گیا۔ہاشم آملہ ، بابر اعظم ،مورکل کو 500،500ڈالر انعام دیا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -