پاکستانیوں کی میزبانی لاجواب ہے،ہاشم آملہ

پاکستانیوں کی میزبانی لاجواب ہے،ہاشم آملہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ورلڈ الیون کے کھلاڑی ہاشم آملہ نے کہا ہے کہ ہم لوگ پاکستان میں بہت اچھا وقت گزار رہے ہیں یہاں کے لوگ کھیلوں اور کھلاڑیوں سے محبت کرنے والے ہیں، پاکستانیوں کی میزبانی لاجواب ہے۔ آزادی کپ کے دوسرے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ورلڈ الیون کے کھلاڑی ہاشم آملہ کا کہنا تھا کہ بطورکرکٹرٹیسٹ فارمیٹ کو بہت پسندکرتاہوں مگر ٹی ٹوئنٹی کھیلنے میں بھی بہت مزہ آتا ہے اور ورلڈ الیون کے ساتھ کھیلنا اچھا تجربہ ہے۔ کل کے میچ میں وکٹ بہت اچھی تھی اور کل جلدی وکٹیں گرنے کی وجہ سے ہم مطلوبہ ہدف حاصل نہیں کر سکے۔ ورلڈ الیون کے سارے کھلاڑی پاکستان میں بہت اچھا وقت گزار رہے ہیں یہاں کے شائقین کرکٹ بھی بہت اچھے ہیں جبکہ پاکستانیوں کی مہمان نوازی بھی ہمیں بہت پسند آئی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -