نومبر میں چین کے دورے کا امکان

نومبر میں چین کے دورے کا امکان
نومبر میں چین کے دورے کا امکان

  

واشنگٹن(آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نومبر میں چین کا دورے کا امکان ہے ملکی میڈیا رپورٹ میں ٹرمپ انتظامیہ کے نامعلوم حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈٹرمپ نومبر میں ایشیائی ممالک کے دورے کے آخری مرحلے میں چین رکنے کا امکان ہے چینی صدر ژی جنپنگ نے اپریل میں فلوریڈا کے دورے کے دوران صدر ڈونلڈٹرمپ کو چین کے دورے کی دعوت دی تھی واشنگٹن اور اسکے اتحادیوں کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کو اسکے جوہری پروگرام سے دستبرداری کے حوالے سے دباؤ بڑھانے کیلئے امریکہ اور چین کے درمیان اتحاد کا فروغ انتہائی اہم ہے صدر ڈونلڈٹرمپ کے اس دورے کا امکان بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔

ڈونلڈ ٹرمپ

مزید :

صفحہ آخر -