واسا کو دوہفتوں میں مراکہ کوارٹرز چوہنگ میں گندا نالہ کھولنے کے معاملہ کا فیصلہ کرنے کا حکم

واسا کو دوہفتوں میں مراکہ کوارٹرز چوہنگ میں گندا نالہ کھولنے کے معاملہ کا ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے واسا کو دوہفتوں میں مراکہ کوارٹرز چوہنگ میں گندہ نالہ کھولنے کے معاملہ کا فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ۔جسٹس شاہد جمیل خان نے یہ حکم رانا احسان سمیت دیگر رہائشیوں کی درخواست پرجاری کیا، درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایک برس قبل مراکہ کوارٹرز ملتان روڈ پر پانی کی نکاسی کے لئے گندہ نالہ تعمیر کیا گیالیکن ایک سال گزرنے کے باوجود گندہ نالے فعال نہیں کیا جا رہا، واسا حکام کو متعدد درخواستیں دیں ،گندے نالے کو فعال بناکر پانی کی نکاسی نہیں کی جارہی ہے، گندے نالے میں بارش کا پانی اور گندگی جمع ہو چکی ہے، گندے نالے میں جمع پانی اور گندگی علاقہ مکینوں میں بیماریاں پھیل رہی ہیں،درخواست گزار وں کی طرف سے استدعا کی گئی کہ حکومت کو مراکہ کوارٹرز ملتان روڈ کا نالہ فعال کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -